مندرجات کا رخ کریں

فارسی ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Favicon of Wikipedia فارسی ویکیپیڈیا
اسکرین شاٹ
فارسی ویکیپیڈیا کا صفحہ اول
فارسی ویکیپیڈیا کا صفحہ اول
سائٹ کی قسم
انٹرنیٹ دائرۃ المعارف
دست‌یابفارسی زبان
مالکویکیمیڈیا فاؤنڈیشن (غیر منافع بخش)
ویب سائٹfa.wikipedia.org
الیکسا درجہایران: Increase 3 (اپریل 2017)[1]
فارسی زبان: 1 (April 2017)[2]
تجارتینہیں
اندراجاختیاری (البتہ محفوظ صفحات میں ترمیم، نئے صفحات کے بنانے اور فائلیں اپلوڈ کرنے کے لیے کھاتا ضروری ہے)
صارفین669,086 (سب مندرج، بمطابق 21 اگست 2017ء)[3]
آغازدسمبر 19، 2003؛ 20 سال قبل (2003-12-19)
مواد لائسنس
کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ 3.0 (بیشتر مواد گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ کے تحت دوہرے اجازت نامے کا حامل ہے)
فائلوں کے اجازت نامے مختلف ہوتے ہیں

فارسی ویکیپیڈیا آن لائن دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا فارسی نسخہ ہے۔ اس کا آغاز دسمبر 2003ء میں ہوا تھا۔ فارسی ویکیپیڈیا نے 1000 مضامین کا سنگ میل 16 دسمبر 2004ء میں عبور کیا اور 10 جولائی 2016ء کو 200,000 مضامین مکمل کیے۔ روزبہ پورنادر فارسی ویکیپیدیا پروجیکٹ کے پہلے منتظم، ڈویلپر اور مامور اداری ہیں۔

تعداد مضامین

[ترمیم]

جنوری 2013ء میں فارسی ویکیپیڈیا میں تقریباً 50,000 نئے مضامین ایک ہی ماہ میں شامل کیے گئے۔ کچھ دنوں بعد 19 فروری 2013ء کو فارسی ویکیپیڈیا نے 300,000 مضامین مکمل کیے اور یوں 18واں بڑا نسخہ بن گیا۔[4] فی الحال فارسی ویکیپیڈیا پر 1,001,822 مضامین موجود ہیں اور اس لحاظ سے یہ مضامین کی تعداد کے اعتبار سے 17واں بڑا نسخہ ہے۔

خط زمانی

[ترمیم]
  • آغاز- 19 دسمبر 2003ء
  • 50,000 مضامین- 30 اکتوبر 2008ء
  • 100,000 مضامین- 25 اگست 2012ء
  • 200,000 مضامین- 9 جولائی 2012
  • 300,000 مضامین- 19 فروری 2013ء
  • 400,000 مضامین- 18 جولائی 2014ء
  • 500,000 مضامین-27 جولائی 2016ء
  • 590,000 مضامین-31 جنوری 2018ء[5]

مضامین کی گہرائی

[ترمیم]

فارسی ویکیپیدیا کے مضامین کی گہرائی کا سکور 176 ہے اور اس حساب سے یہ ویکیپیڈیا کے تمام نسخوں میں 7 واں بڑا نسخہ ہے ۔ [6]

سنسرشب

[ترمیم]

نومبر 2013ء میں یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے ادارہ مرکز برائے عالمی مواصلاتی مطالعہ نے ایک رپورٹ شائع کی، جس کے مطابق کولن اینڈرسن اور نیما نزیری نے فارسی ویکیپیڈیا کے 800,000 صفحات کا معائنہ کیا اور پایا کہ ایرانی حکومت نے ان میں سے 963 مضامین کو بلاک کر رکھا ہے۔ فارسی ویکیپیدیا کے صارفین کا کہنا ہے کہ “حکومتی حریف، اقلیتوں کے مذہبی عقائد، صوبہ جات کی تنقید، حکومت اور پولس کے متعلق صفحات اور مضامین کو برابر سنسر کیا جاتا ہے۔ بلاک شدہ مضامین میں سے تقریباً نصف سوانح عمریاں ہیں اور ان لوگوں پر مضامین ہیں جن کو حکومت نے مار دیا“۔ [7] اینڈرسن کا کہنا ہے کہ فارسی ویکیپیڈیا ایرانی انٹرنیٹ کا کائنات اصغر ہے۔ ممنوع متون کو بے نقاب کرنے کی سب سے اچھی جگہ فارسی ویکیپیڈیا ہے۔[8]

نگار خانہ

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Alexa - Top Sites in Iran"۔ الیکسا انٹرنیٹ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2018 
  2. "Alexa - Top Sites in: All Categories> World> Persian"۔ الیکسا انٹرنیٹ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2018 
  3. ویکیپیڈیاؤں کی فہرست. Wikimedia.org. 13 January 2014. Retrieved 13 January 2014.
  4. List of Wikipedias. Wikimedia.org. 19 February 2013. Retrieved 19 February 2013.
  5. List of Wikipedias/Table meta.wikimedia.org, Statistics at 12:00, 18 July 2014 (UTC)
  6. List of Wikipedias. Wikimedia.org. 24 October 2015. Retrieved 24 October 2015.
  7. Colin Anderson، Nima Nazeri (7 November 2013)۔ "Citation Filtered: Iran's Censorship of Wikipedia" (PDF)۔ Center for Global Communication Studies (University of Pennsylvania)۔ 26 نومبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  8. "How Iran Uses Wikipedia To Censor The Internet"۔ BuzzFeed۔ 12 November 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2018